پنجاب

اس حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ، اس کا ہر دن ملک پر بھاری ہے

لاہور:  2018 کا الیکشن چوری ہوا ، موجودہ الیکشن کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔

پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج میں جاب فئیر کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت ایک دھیلے کا کام نہیں کر رہی، 2018 سے اب تک 6 سال ضائع ہو چکے ہیں، حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، اس کا ہر دن ملک پر بھاری ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک میں سیاسی خرابی ہے، حکمران جو کر رہے ہیں میں اس کا حصہ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری جماعت کا پیغام ووٹ کو عزت دو جبکہ نئی سوچ اقتدار کو عزت دو ہے۔ ایسے میں ان کے ساتھ نہیں چل سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، اس وقت میری جماعت نے 85 سیٹیں لی تھیں، موجودہ الیکشن کی حقیقت سب کے سامنے ہے، نوجوان انقلاب کی بات کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close