Featuredپنجاب

پنجاب کابینہ کی پارا چنار کیلئے ادویات و دیگر سامان بھیجنے کی منظوری

پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، مریم نواز

لاہور:  پنجاب کی صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پارا چنار کیلئے ادویات و دیگر سامان بھیجنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا، پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

صوبائی کابینہ نے چائنہ پنجاب ڈیسک کی منظوری دے دی اس کے ساتھ ہی ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ائیر پروگرام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

صوبہ پنجاب میں الیکٹرک بس، چارجنگ اسٹیشن، سپر سیڈر سمیت ملٹی سیکٹوریل اقدامات کیے جائیں گے، اجلاس میں پاکستان کی پہلی گرین بلڈنگ کے پروجیکٹ کی تکمیل کی بھی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے گندم کے اجراء کی پالیسی برائے سال 2024-25 اور اسپتالوں میں فری میڈیسن کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close