پنجاب

سیاسی دہشت گردی نہیں چلے گی ، 9 مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی : عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ ملک میں ترقی ہوئی ، وزیر اطلاعات

لاہور: 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پی ٹی آئی والوں نے ملک کے دفاع اورسالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی

وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑمیں ملک پر حملے کئے گئے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چلے گی، سیاست تہذیب و تمدن کے دائرے میں رہ کرکی جائے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ نومئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پی ٹی آئی والوں نے ملک کے دفاع اورسالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ ملک میں ترقی ہوئی، دوست ممالک کے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت آج بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، روپیہ مستحکم ہے اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close