پنجاب
پاکستان میں کوئی قانون اسلام کے خلاف نہیں بن سکتا ، تبلیغی جماعت پر پابندی بیہودہ کام ہے: چوہدری پرویز الہٰی
لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون اسلام کے خلاف نہیں بن سکتا اور یہ بات آئین میں واضح طور پرلکھی ہوئی ہے تبلیغی جماعت کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی بیہودہ کام ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے حقوق نسواں بل منظور کرکے یہ سوچا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا بھائی یہ تو دیکھو کہ کڑے کس کو پہنائے جائیں گے تھانہ گھر میں آجائے تو صلح ہوہی نہیں سکتی۔
حقوق نسواں ایکٹ پر کسی سے مشاورت نہیں کی گئی حالانکہ قانون بنانے سے پہلے تمام مکاتب فکر کے علما سے مشاورت کرنی چاہیے تھی مغرب کو خوش کرنے کیلئے ایسے کام نہ کیے جائیں اپنے دین کو نیچا دکھانا مسلمانوں کا کام نہیں ہے۔