Featuredپنجاب

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم پیشی پر ساعت 6 جنوری تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث گواہ پر جرح مکمل نہ ہوسکی، سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے استغاثہ کے گواہ بن یامین پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل گواہ پر جرح کریں، لیکن بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے بشریٰ بی بی کے وکیل جرح مکمل کریں، اس کے بعد ہم کریں گے۔

عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر جرح کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اب تک 3 گواہان کی شہادت قلمبند کی جاچکی ہے، گزشتہ سماعت پر گواہ نے 100 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اور بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم ملنے والے 108 تحائف کی فہرست کے علاوہ 2 رجسٹرز عدالت میں پیش کئے تھے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close