پنجاب
پولیس ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 پر بلڈ بینک کی سہولت متعارف کرادی گئی
لاہور میں پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بلڈ بینک کی سہولت متعارف کروادی گئی، 10 ہزار پولیس اہلکار خون کا عطیہ دینے کیلئے بطور ڈونر رجسٹرڈ کرلئے گئے۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہری 15 کال کے بعد چار دبا کر ایمرجنسی بلڈ بینک سے رابطہ کرسکیں گے، سیف سٹی آفیسر بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر کا رابطہ کانفرنس کال سے کروائے گا، بلڈ ڈونر ایجنسیز اور طلباء و طالبات کو ڈیٹا بینک سے لنک کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 10 ہزار پولیس اہلکار بلڈ بینک میں بطور ڈونر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، شہری تمام سرکاری اسپتالوں میں قائم خدمت مراکز سے خون کے عطیہ کے حصول یا عطیہ کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔