پنجاب

گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلادیا

گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے مبینہ طور پر باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگادی، متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ تھانہ سول لائنز کے علاقہ مغل چوک میں پیش آیا، جہاں بیٹیوں اور دو بیویوں کیخلاف علی اکبر کو چارپائی سے باندھ کر آگ لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سول لائنز پولیس نے مقتول کی بہن کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا، ملزمہ نے دوران تفتیش الزام لگایا ہے کہ باپ نے دونوں بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے 12 بچے ہیں، مقتول کی پہلی بیوی وفات پاچکی اور اب وہ اپنی دوسری دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close