پنجاب

مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزم گرفتار

ملزمان پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے

لاہور: ملزمان پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے

مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران ریاض، پی ٹی آئی لیڈر شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے ای کے صدر کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران ریاض خان، شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرلیے۔

شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور میں درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 13/25 پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی تین ملزمان عامر عباس، اعجاز اور ندیم جاوید پر مقدمات درج کرتے ہوئے عامر عباس اور اعجاز کو گرفتار کرلیا ایک ملزم کی گرفتاری باقی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close