پنجاب
میں بھی عمران خان کے ساتھ میچ دیکھنے بھارت جاﺅں گا:شیخ رشید
اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ وہ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارت جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ترجمان عوامی مسلم لیگ کا کہناتھا کہ شیخ رشید بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے عمران خان کے ساتھ کولکتہ جائیں گے ۔
واضح رہے کہ عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ کیلئے 18مارچ کو روانہ ہوں گے ،اس اعلان پر شائقین کرکٹ نے عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے ۔