پنجاب
تاثیر خاندان نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بدلے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا: سمیع الحق
لاہور : تاثیر خاندان نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بدلے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا لیکن حکومت نے معاہدے کے فوری بعد انتہائی عجلت میں پھانسی کا اقدام اٹھایا۔ یہ انکشاف جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے منصورہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر کی رہائشی کے بدلے تاثیر خاندان نے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا لیکن حکومت نے اس معاہدے کے فوری بعد انتہائی عجلت میں ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکادیا۔