پنجاب

حکمرانوں کی ساری توجہ جنگلہ بس اور میٹرو ٹرین پر ہے، پرویز الٰہی

اوکاڑہ: مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ جبگلہ بس اور میٹرو ٹرین پر ہے ۔

دیپالپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران صحت ، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا پیسہ لاہور پر خرچ کر رہے ہیں اور صوبے کے دوسرے علاقوں کو محروم رکھا ہوا ہے جس سے لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ انکے دور میں پنجاب ایک ماڈل صوبہ تھا تاہم اس وقت پورے صوبے کاحلیہ بگاڑ دیا گیا ہے اور دیگر علاقوں کے فنڈز لاہور پر خرچ کیے جا رہے ہیں ۔ 
ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے دور اقتدار میں لاہور کا بگاڑ کر رکھ دیا ہے اور صرف نمائشی منصوبوںکی خاطر تاریخی عمارتوںکو بھی تیاہ کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close