پنجاب
فاطمہ جناح ڈینٹل کالج منصوبہ بھی سیاست کا شکار، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا نوٹس،
لاہور : پنجاب میں صحت کا ایک اور منصوبہ سیاست کی نظر ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
فنڈز کی بندش کے باعث فاطمہ جناح ڈینٹل کالج منصوبہ 8 سال سے التواءکا شکار ہے تاہم اب پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے استفسار کیا ہے کہ جوبلی ٹاﺅن میں زیر تعمیراب تک مکمل کیوں نہ ہوا جس پر پی اے سی کے ممبر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ سیاسی انتقام کا شکار ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے سی نے عوامی مفاد کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا یہ منصوبہ 2007ءمیں شروع کیا گیا تھا۔