گوجرہ میں سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،3سکیورٹی گارڈ زخمی
گوجرہ: گوجرہ میں جھنگ روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خالد وڑائچ کے بڑے بھائی امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرد ی جس سے انکے 3 سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گئے۔
جھنگ روڈ پر پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق ایم این اے امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں3 سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی خالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے تاہم حملے میں امجد وڑائچ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق امجد وڑائچ اسلام آباد سے موٹر وے کے راستے گوجرہ آرہے تھے کے جھنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم عینی شاہدین سے واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔