پنجاب

ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے مارگرانیوالے ایم ایم عالم کو بچھڑے 3برس بیت گئے

لاہور : پاک بھارت جنگ 1965ءمیں پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے، ایم ایم عالم 6 جولائی 1935ءکو بھارتی شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے، پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے 5 ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مارگرایا تھا جو گنیزبک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈ ہے، یہ کارنامہ صرف پاک فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے، 1965ءکی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے مجموعی طور پر 9 طیارے مار گرائے تھے۔ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ جرأت سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا، وہ طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013ءکو انتقال کر گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close