پنجاب

دانیال عزیز نے وزیر نہ بنائے جانے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے راہنما دانیال عزیز نے وزیر نہ بنائے جانے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی انہوں نے یہ دھمکی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران دی ہے دوران ملاقات انہوں نے وزیر اعظم سے استدعا کی ہے کہ اسے وزیر ضرور بنایا جائے۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ دانیال عزیز نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات میں شکوہ کیا ہے کہ انہیں ابھی تک وزیر کیوں نہیں بنایا گیا وہ اس پر بھوک ہڑتال کریں گے ان کے علاقے نارروال کے گجر برادری انہیں مسلسل طعنے دے رہی ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ اتنی ہمدردی اورکام کے باوجود آپ کو وزیر نہیں بنایا جا رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close