پنجاب

پارٹیوں کی توڑ پھوڑ میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ نہیں،کھیل میں سیاست لانے والوں پر پابندی ہونی چاہیے: عابد شیر علی

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایم کیو ایم کے حوالے سے کہا ہے کہ پارٹیوں کی توڑپھوڑمیں اسٹیبلشمنٹ کاہاتھ نہیں بلکہ پارٹیوں کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے توڑ پھوڑ ہوتی ہے تاہم پارٹیوں میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں لیکن وہ اپنی جگہ کھڑی رہتی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر افسوس ہی کیا جاسکتاہے ، توبہ توبہ ، چھ اوور میں ایک ہی چھکا نہیں ۔

فیصل آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور پی ٹی آئی والوں کو چاہئیے تھاکہ خیبرپختونخواکورول ماڈل بناتے۔ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست لانے والوں  پر تاحیات پابندی ہونی چاہئے ، کرکٹ ٹیم میں اتحاد نہیں تھا ،کھلاڑی دوسروں کونیچادکھانے اوروراپنی ذات کےلئے کھیلے جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں ناقص کارگردگی کامظاہرہ کیا۔شاہد آفریدی اورکئی دوسرے کھلاڑی چلے ہوئے کارتوس ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف  میچ میں پاکستان کی سست بیٹنگ پر مایوسی کا اظہار بھی کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close