حکومت نے مشرف کیساتھ مک مکا کیا، میں چیف جسٹس ہوتا تو دیکھتاکہ کیسے سابق صدر باہر جاتے: افتخار چوہدری
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری بھی پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر کھل کر میدان میں آگئے ہیں اور کہاکہ اگر وہ چیف جسٹس ہوتے تو دیکھتے کہ کیسے باہر جاتے، بیرون ملک بھیجناآئین وقانونی کی خلاف ورزی ہے ، اس پر وزارت داخلہ کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں افتخار محمدچوہدری کاکہناتھاکہ سابق فوجی صدر پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج ہے اور غداری کے ملزم کو باہر جانے کی اجازت دینا آئین کی خلاف ورزی ہے ، مشرف کو باہر بھیجنے کیلئے بھی این آر او کیاگیا، حکومت نے احسان کا بدلہ چکایاہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت31کو تھی لیکن ملزم کو باہر بھیج دیاگیاتاکہ عدالت میں پیش نہ ہو، وطن واپسی کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ۔ سابق چیف جسٹس کا یہ انٹرویو آٹھ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر کیاجائے گا۔