پنجاب

قندیل بلوچ نے بھارت سے شہریت کی بھیک مانگ لی

سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ نے بھارت سے شہریت کی بھیک مانگ لی ہے۔

قندیل بلوچ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میں پاکستان سے بہت زیادہ دلبرداشتہ ہو چکی ہوں، بھارت والو مجھے اپنے ملک کی شہریت دے دو۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں قندیل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ہیش ٹیگ بنایا۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کی جیت پر غیر اخلاقی ڈانس کرنے کی پیش کش کی تھی جس کے خلاف سوشل میڈیا پر زبردست مہم شروع کی گئی جس میں ماڈل و اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان بھی بھارت کی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close