پنجاب

الیکٹرانک کار میں بیٹھنے کی ضد کر کے آنے والے دو کمسن کزن بھی موت کی آغوش میں چلے گئے

گلشن اقبال پارک میں دہشتگردی کے واقعے میں کئی خاندان اجڑ گئے ، الیکٹرانک کار میں بیٹھنے کی ضد کر کے آنے والے دو کمسن کزن بھی موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس کا بیٹا امن اور بھتیجا ساحل پرویز کئی روز سے الیکٹرانک کار کی سیر کرنے کی ضد کر رہے تھے ۔ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ انہیں گلشن اقبال پارک میں لایا اور ہم لائن میں لگے ہوئے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا ۔ضدکر کے آنے والے دونوں کمسن اس دنیا میں نہیں رہے۔ دہشتگردی کے واقعہ میں نوید اشرف اور اس کی اہلیہ شبانہ بھی جاں بحق ہو گئے 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close