پنجاب

احتساب عدالت،فراڈ سکینڈل ،حق باہو اور غازی شوگر ملز کے مالک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا

لاہور: احتساب عدالت نے ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ کیس میں ملوث حق باہو شوگر ملز اور غازی شوگرملز کے مالک ریاض قدیر بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔احتساب عدالت میں حق باہو شوگر ملز اور غازی شوگر ملز کے مالک ریاض قدیربٹ کو بیالیس روز کا ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا جائے۔ عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ریاض قدیربٹ کو جیل بھجوا دیا۔ ریاض قدیر بٹ پر الزام ہےکہ اس نے چینی سپلائی کرنے کے لیے حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے حاصل کئے لیکن بعدازاں چینی مبینہ طور پر سپلائی نہیں کی اور گورنمنٹ کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close