پنجاب
وزیراعظم کیلئے پیغام ہے کہ ” ہم لاہور میں داخل ہو چکے، کچھ بھی کر لیں ہمیں روک نہیں سکتے“: احسان اللہ احسان
لاہور : صوبائی دارالحکومت میں واقع گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیم ”جماعت الاحرار“ نے وزیراعظم نواز شریف کے نام دیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ” آپ جو کچھ کر سکتے ہیں کر لیں لیکن ہمیں روک نہیں سکیں گے“۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک اور 315 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ”ان کا نشانہ عیسائی تھے، ہم وزیراعظم نواز شریف کو یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہم لاہور میں داخل ہو چکے ہیں، وہ کچھ بھی کر لیں لیکن ہمیں روک نہیں سکتے اور ہمارے خودکش حملہ آور اس طرح کے دھماکے کرتے رہیں گے“۔