پنجاب

سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف وکلاءکا امن مارچ

سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف لاہور کے وکلاءنے امن مارچ کا انعقاد کیا جس میں وکلاءاور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کیمیڈ یا رپورٹس کے مطابق امن مارچ کا آغاز سپریم کورٹ رجسٹری سے کیا گیا ۔ شرکاءنے اقبال ٹاﺅن خودکش حملے کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی مخالف نعرے درج تھے اس کے علاوہ شرکاءنے بھارتی جاسوس کی گرفتاری اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے بھی شدید نعرے بازی کی۔ امن مارچ میں شریک افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پارکس اور تفریح گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ شرکاءنے ریلی کے احتتام پر شہید ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔امن مارچ کے شرکاءنے اپنے بازوئوں پر سیاح پٹیاں بھی باند ھ رکھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close