پنجاب
رمضان شوگرمل میں کام کرنیوالے 40بھارتیو ں کوویزے جاری اورپروٹوکول کاانکشاف
اسلام آباد : وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خاندان کی ملکیت ’’ رمضان شوگرمل‘‘ میں کام کرنے والے بھارت سے تعلق رکھنے والے 40افرادکوویزے جاری کرنے اورپروٹوکول دینے کاانکشاف ہواہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر اور رپورٹر صابر شاکر نے دعویٰ کیاہے کہ رمضان شوگرمل میں کام کرنے والے بھارت سے آئے افرادکوویزے جاری کرنے کے بعدسرکاری گاڑیوں میں گھما یا پھرایا جاتاہے ،ان افرادکوویزے جاری کرتے ہوئے چیک نہیں کیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول پرمامور پولیس اہلکار بھی ان افرادکوگاڑیوں کے ذریعے لے کر جانے کا انکشاف ہواہے تاہم اس ضمن میں مسلم لیگ ن یا رمضان شوگر ملز کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔