پنجاب

رانا مشہود نے چار اضافی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا

لاہور:صوبائی وزیر رانا مشہود نے چار اضافی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا مشہود تعلیم کے علاوہ تمام وزارتیں چھوڑنے کیلئے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھیج دیاہے ۔رانا مشہود کا کہناتھا کہ تعلیم کی ذمہ داری بھاری ہے اور اس سے مکمل انصاف کرنا چاہتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔رانا مشہود نے جن وزارتوں سے استعفیٰ دیاہے ان میں ہائیرایجوکیشن ،آرکیالوجی ،سیاحت اور کھیل کی وزارت شامل ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقہ گلشن اقبال پارک میں خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close