پنجاب
فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشتگردوں کوپھانسی دے دی گئی
کوہاٹ : فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قید محمود اور رب نواز کا تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم کارندے تھے۔ دونوں مجرم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی توثیق کے بعد دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیاہے ۔