پنجاب

بھائی کی لاش لینے کیلئے دو ہزار روپے رشوت دینی پڑی ،یوسف کے بھائی سجاد حسین کا الزام

لاہور: لاہور گلشن اقبال پارک خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے محمد یوسف کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے تو کر دی گئیں لیکن دو ہزار روپے رشوت لینے کے بعد۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کی زد میں آ کر جان کی بازی ہارنے والے محمد یوسف کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے تو کر دی گئی، لیکن 2000 روپے رشوت لینے کے بعد۔ یوسف کے بھائی سجاد حسین نے الزام عائد کیا کہ یوسف کی میت کے حصول میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ مردہ خانے کی انتظامیہ کو دو ہزار روپے رشوت دینا پڑی۔
یوسف پر ابتدائی تحقیقات کے دوران خودکش بمبار ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھالیکن بعد میں آئی جی پنجاب نے اسے بے گناہ قرار دیدیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close