شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمیشنر کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اور سانحہ لاہور میں جانی ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کے دوران شہباز شریف سے کہا برطانوی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑٰ ی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں انکے لئے کسی قسم کی رعائت نہیں ہو نی چاہئیےوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ گلشن اقبال تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے اور حکومت کیساتھ ساتھ پوری قوم ایک بار پھرسےاس ناسور کو ختم کرنے کیلے پرعزم ہے ۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیا جائے گا۔سانحہ گلشن اقبال پارک کے ملزمان کو قانون کے کٹھرے میں لائیں گے