پنجاب
پاکستان کسی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بننا چاہئے: مولانا فضل الرحمان
لاہور : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بننا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان جنگ نہیں چاہتے اور نہ یہ ہماری ضرورت ہے، یہ جنگ مسلمانوں پر مسلط کی گئی ہے اور مسلمانوں پر ہی حملے بھی کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہی، ہمیں اپنے رویوں میں نرمی لانا ہو گی اور تمام اسلامی قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم کرپشن اور ناانصافی کی بھی مخالفت کرتے ہیں اور پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں۔