پنجاب

پانامہ یا پاجامہ لیکس بالکل فراڈ اور ایک خبر کی حد تک ہی ہے: رانا ثناءاللہ

لاہور :پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پانامہ یا پاجامہ لیکس بالکل فراڈ اور ایک خبر کی حد تک ہی ہے، مصدقہ رپورٹ سے پہلے کسی کو ملوث کرنا درست نہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ پانامہ یا پاجامہ لیکس جو بھی ہے وہ بالکل فراڈ ہے اور ایک خبر کی حد تک ہے، جب تک مصدقہ رپورٹ سامنے نا ہو، اپنے لیڈر کو خواہ مخواہ ملوث کرنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وکی لیکس آتی ہے تو اس کے پیچھے پڑ گئے اور اپنی طرف سے نتائج اخذ کئے جاتے رہے لیکن پھر سب بھول گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close