پنجاب

پانامادستاویزات میں کوئی نئی بات منظرعام پرنہیں لائی گئی،ترجمان شریف فیملی

لاہور : ترجمان شریف خاندان نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ، میڈیامیں بعض عناصر اورسیاسی مخالفین کاغلط معلومات دیناافسوسناک ہے۔
پاناما لیکس کے حوالے سے جاری بیان میں ترجمان شریف فیملی کا کہنا تھا کہ ظاہرکی گئی دستاویزات میں کوئی کمپنی نوازشریف کی ملکیت نہیں،نہ ہی وہ چلارہے ہیں جبکہ مریم نواز بھی کسی کمپنی کی مالک نہیں ہیں وہ صرف اپنے بھائی حسین نواز کی ایک کمپنی کی محض ٹرسٹی ہیں۔شریف فیملی کے تمام ادارے قانونی اورمستحکم مالی پوزیشن کے حامل ہیں،کمپنیوں کے لیے مالی وسائل جدہ میں اسٹیل مل کی فروخت سے حاصل ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز اور حسن نواز 20سال سے بیرون ملک مقیم ہیں اور ان پر پاکستان میں ٹیکس عائد نہیں ہوتا ۔چند سیاسی مخالفین اپنے مقاصد  کے حصول کے لیے حقائق کو مسخ کر کے پیش کر رہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close