پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کی ملاقات ،پنجاب میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور قوت کے استعمال پر اتفاق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت استعمال کی جائے گی۔
نیشنل ایکشن پلان پر عملد ر آمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر سانحہ گلشن اقبال کے تناظر میں دہشت گردی کے خلاف بھر پور ایکشن کرنے سول ملٹری مشترکہ آپریشن کے لیے جوائنٹ کو آرڈینیشن سینٹر کومزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔