پنجاب

دو لڑکیوں کی غیر اخلاقی حرکات ، روکنے پر ڈولفن اہلکاروں کو گالیاں

لاہور :موٹر سائیکل سوار دو لڑکیوں  نے کینال روڈپر غیر اخلاقی حرکات شروع کردیں جس پر  ڈولفن اہلکاروں کے روکنے پر غلیظ زبان کا استعمال شروع کردیا ۔

 گزشتہ روز کینال روڈ پر دولڑکیاں غیر اخلاقی حرکات کر رہی تھیں کہ شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، اہلکاروں نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے غلیظ گالیاں دینی شروع کر دیں جس پر شہری لڑکیوں کی اس بے با کی اور بے شرمی پر حیران رہ گئے ۔

 لڑکیوں کا مو¿قف تھا کہ ہم بہنیں ہیں تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک لڑکی کی جنس تبدیل تھی، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close