پنجاب

پانامالیکس معاملے پرسپریم کورٹ نوٹس لے سکتا ہے،قانون ملک سے باہر کاروبار کی اجازت دیتا ہے: رانا ثناءاللہ

لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ نے پانامالیکس انکوائری کمیشن کے قیام کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام مجموعی طور پر وزیر اعظم کے اعلان سے مطمئن ہیں، تحقیقات سے ثابت ہو گا کہ پانا مالیکس سچ ہے یا جھوٹ تاہم پانامالیکس معاملے پر سپریم کورٹ نوٹس لے سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب نیب اور الیکشن کمیشن کا سربراہ سابق جج ہوسکتا ہے تو پاناما لیکس کا کیوں نہیں، پی ٹی آئی کے مٹھی بھر ممی ڈیڈی برگرلوگ احتجاج کررہے تھے تاہم اس مسئلے کیلئے بحث کا بہترین فورم سینیٹ اور قومی اسمبلی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرکسی کوکمیشن پرتنقید ہے تواپنا مشورہ دے، شامل کیا جاسکتا ہے،قانون ملک کے اندر اور باہر کاروبارکی اجازت دیتا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تہمینہ درانی کی تنقید سے اندازہ لگائیں کہ ہم کتنے جمہوری لوگ ہیں،تہمینہ درانی کی تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔پانامالیکس انکشافات پر مستعفی ٰ ہونے کے سوال پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر الزامات کی بنیاد پر لوگ مستعفیٰ ہونے لگیں تو کام کون کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close