پنجاب

میرے اقدامات کی وجہ سے پی ٹی وی زندہ ہے ، عمران خان خطاب کرسکتے ہیں:شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ان کے اقدامات کی وجہ سے ہی آج ’زندہ ‘ ہے ، حکومت کے علاوہ اپوزیشن بھی قومی ٹی وی چینل پر خطاب کرسکتی ہے ، سب ٹیکس دیتے ہیں۔
عمران خان کے پی ٹی وی پر خطاب کے اعلان اور انتظامیہ کو مراسلہ بھیجنے پر نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ انہوں نے ہی پی ٹی وی کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے دور میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس شامل کی تھی جس کی وجہ سے آج ادارہ چل رہاہے ، سرکاری ادارہ ہے اور اس ادارے میں استعمال ہونیوالی رقم قوم کے ٹیکسوں سے اکٹھی ہوتی ہے ، عمران خان سمیت کوئی بھی پی ٹی وی پر آسکتاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ آئین موم کی ناک ہے ، موڑی جاسکتی ہے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close