پنجاب

عمران خان کو خطاب کی اجازت دینا میرا اختیار نہیں : چیئرمین پی ٹی وی

اسلا م آباد : پی ٹی وی کے چیئرمین عطاءالحق قاسمی نے کہا ہے کہ عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت دینا یا نہ دینا ان کا اختیار نہیں۔

عمران خان کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن نیوز سے خطاب کرنے کے اعلان اور میڈٰ یا پر ہلچل مچنے کے بعد سماءٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی وی نے کہا کہ انکا اختیا ر اجلاس کی صدارت اور پالیسی تیار کرنا ہے، وہ اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے مجازنہیں۔ اُن کاکہناتھاکہ  قائم مقام ایم ڈی بھی عمران خان کے خطاب پر کچھ نہیں بول سکتے تاہم عطاء الحق قاسمی نے یہ واضح نہیں کیا کہ خطاب دکھانے یا نہ دکھانے کا فیصلہ کون کرے گا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close