پنجاب
عمران خان کو سرکاری ٹی وی پر خطاب کا پورا حق ہے :نعیم الحق
اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ،انہیں پی ٹی وی پر خطاب کرنے کا پورا حق ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ عمران خان کا پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کا مطالبہ جائز ہے ،وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری ایک طرف تو عمران خان کو قومی لیڈر تسلیم کرتے ہیں اور دوسری طرف انکے قوم سے خطاب کے مخالف ہیں ۔