پنجاب
مذہبی سکالر جنید جمشید نے حملہ آوروں کو معاف کردیا
لاہور : معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید نے حملہ آوروں کو معاف کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جنید جمشید نے کہا اسلا آباد ائیر پورٹ پر مجھ پر حملہ کرنے والے افراد کو معاف کرتاہوںاوردعاگوہوں کہ اللہ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ بلاتفریق احترام اور محبت کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔انہوں نے کہا ہمیں ایک دوسرے کے نظریات کو قطع نظر رکھتے ہوئے احترام و محبت سے رہناہے اور پاکستان کو ہر کسی کے لیے محفوظ بنانا ہے ۔جنید جمشید نے حکومت،وفاقی وزیر داخلہ اور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا ۔