پنجاب
پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کاروائی
پولیس اور سی ٹی ڈی کی جہانیاں کے علاقے اڈا لکھی ٹبی کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس دوران دہشتگردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جبکہ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کی زد میں آ کر تین دہشتگرد ہلا ک ہو گئے ، دو دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کا کہناہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ ،بارودی مواد اور خود کش جیکٹ برآمد کی گئی ہے ۔پولیس نے دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہاہے