سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، تین خواتین دہشت گرد گرفتار
انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرگودھا میں کاروائی کرتے ہوئے تین خواتین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے دعویٰ کیاہے کہ مخبرکی اطلاع پر بائی پاس سیم نالہ کے قریب سی ٹی ڈی نے کارائی کرتے ہوئے ریڈ کیاتوملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
سی ٹی ڈٰی کے مطابق دوملزمان فائرنگ کی آڑ میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے تین خواتین کو گرفتارکرلیا۔
گرفتارہونے والی تین خواتین میں خوشاب کی رہائشی اسماء جبین، خولہ مختاراورعبیرہ شامل ہیں اوران کے قبضے سے دوخودکش جیکٹس، تین ہینڈگرنیڈاور دیگراسلحہ برآمدہواہے جبکہ فرارہونے والوں میں مختاراحمداور عمرمختارشامل ہیں۔
سی ٹی ڈٰی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اوران سے مزیدسنگین انکشافات کی توقع ہے۔
سی ٹی ڈٰی کا ماننا ہے کہ مذکورہ کاروائی کے ذریعے سرگودہا کو بڑی تباہی سے بچالیا گیاہے جبکہ دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری کے باوجودخطرناک دہشت گردوں کافرارہونابھی ایک سوالیہ نشان ہے