پنجاب

فوج کو ملک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کی اجازت ہے ،پانامہ لیکس بین الاقوامی سازش ہو سکتی ہے :رانا ثناءاللہ

فیصل آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فوج کو ملک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کی اجازت ہے ،عمران خان ملک کو دوبارہ سیاسی عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں،پانامہ لیکس بین الاقوامی سازش ہو سکتی ہے ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ عمران خان ترقی کا راستہ روکنے کے لئے بر سر پیکار ہیں ،عمران خان غل غپاڑہ کر رہے ہیں لیکن اس سے فائدہ اٹھانے والوں میں کون ہیں ؟۔

صوبائی وزیر قاانون رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ آج پاکستان ترقی کر رہا ہے اور عمران خان پھر ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ،شاید عمران خان ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہآنے والے دنوں میں کچے کا علاقہ کلیئر کر لیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close