پنجاب

وفاقی وزیر خزانہ کی رحمان ملک سے خفیہ ملاقات ،اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کا پیغام لے کرلاہور پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک سے خفیہ ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے ۔پاناما لیکس کے انکشا فات کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں خفیہ رابطے جاری ہیں ۔لندن میں وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کی ملاقات کے لیے مشترکہ دوستوں کی خفیہ ملاقاتوں کی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔

نجی نیوز چینل  کے مطابق اسحاق ڈار نے رحمان ملک سے خفیہ ملاقات کی ہے جو 20منٹ تک جاری رہی ہے ۔ملاقات کے بعد اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کا خصوصی پیغام لے کر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close