پنجاب
لاہور میں سینما گھروں کو الرٹ جاری کردیا گیا
لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے سینما گھر وں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ سینما گھروں کی دیواریں آٹھ فٹ اونچی کر کے ان پر خار دار تاریں لگائی جائیں اور واک تھرو گیٹ کا بھی انتظام کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سیکیورٹی بہتر نہ ہونے پر سینما گھروں کو سیل کر کے کارروائی کی جائے گی ۔