پنجاب

وزیر خزانہ کی وزیراعظم سے ملاقات ،اسحاق ڈار نے نواز شریف کو رحمان ملک کے پیغام سے آگاہ کردیا

لاہور : وزیراعظم میاں محمد نواز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس کے بعد سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ملاقات میں اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو پیپلز پارٹی کے خصوصی پیغام سے بھی آگاہ کیا ۔

میڈ یارپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے رائیونڈ میں اہم ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو رحمان ملک کی جانب سے دئیے گئے پیغام سے بھی آگاہ کیا ۔

واضح رہے کہ لاہور آنے سے قبل اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں رحمان ملک سے 20منٹ طویل خفیہ ملاقات کی تھی جس میں پاناما لیکس سے متعلق بات چیت کی گئی تھی ۔اس ملاقات میں رحمان ملک نے اسحاق ڈار کو وزیراعظم کو لیے خصوصی پیغام بھی دیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close