پنجاب

کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ حکومت مدت پوری نہ کرے :احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ہلچل کی وجہ کچھ لوگوں کی منفی خواہشات ہیں،جو چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری نہ کرے ،اس خواہش کی تکمیل کے لئے وہ اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری نہ کرے،مسلم لیگ ن کے منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی اہمیت دھول برابر رہ جائے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی زرمبالہ میں اضافہ ہوا ہے برآمدات میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے لیکن جیسے ہی پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close