پنجاب

شریف خاندان متحد ہے اس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان متحد ہے اس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے شریف خاندان میں گروہ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کسی قسم کے دباؤ میں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی دھڑے بندی، الحمد اللہ ہم سب متحد ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ کے ہاتھ چوم رہے ہیں۔ جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماں نے دعا دے کر انہیں رخصت کیا جب کہ میرے والد دادی کے ہاتھ چوم کر لندن کے لئے روانہ ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close