عمران خان ،چودھری نثاراور شریف فیملی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ
اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج صبح ساڑھے 11 بجے لندن روانہ ہوگئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی فیملی بھی اسی پرواز پر لندن جا رہی ہے تاہم جہاز میں داخل ہوتے ہی عمران خان اور چودھری نثار علی خان نے ایک دوسرے کیساتھ مصافحہ اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر داخلہ چودھری نثار پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو گئےہیں جبکہ اسی پرواز میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی فیملی کے ارکان بھی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کیلے جا رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، علیم خان اور عون چودھری بھی اسی پرواز میں عمران خان کے ہمراہ ہیں ۔ عمران خان لندن میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ اور پانا مالیکس معاملے پر فرانزک فرمز کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری نثار علی خان اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے لندن کے راستے جرمنی جا رہے ہیں تاہم وہ لندن میں دو گھنٹے قیام کے بعد جرمنی کیلئے روانہ ہونگے۔ دوران پرواز عمران خان اور چودھری نثار کی ملاقات کا امکان نہیں ہے تاہم پی کے 757 کی بزنس کلاس میں عمران خان اور چودھری نثار کے درمیان دونشستوں کا فاصلہ ہے۔ چودھری نثار کا سیٹ نمبر ’’ون اے‘‘ جبکہ عمران خان کی سیٹ کا نمبر’’ون ایچ ‘‘ ہے۔