پنجاب

سیاستدانوں کا بلڈ سیمپل لیا جائے، دھرنے کا فیصلہ کرتے وقت معلوم نہیں عمران خان کس حالت میں تھے: رانا ثنا اللہ

لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آرہی ہیں الکوحل اور کوکین استعمال کرنے والوں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے ایسے لوگوں پر پابندی ہونی چاہیے ۔ دھرنا اور گھیراو حکومتی دفاتر کا ہوتا ہے کسی کے گھر کا کبھی بھی نہیں ہوتامعلوم نہیں عمران خان فیصلے کے وقت کس حالت میں تھے تمام سیاستدانوں کے بلڈ سیمپل لیے جائیں اور سب سے پہلے میں اپنا سیمپل دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ راجن پور اور رحیم یار خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ضرب آہن جاری ہے جس میں رینجرز کی سپورٹ بھی حاصل ہے اور اب جو صورتحال ہے اس میں فوج سے درخواست کی جاسکتی ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف اصل مسئلہ علاقے کی صورتحال ہے حملہ آور جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے 2 اہم کارندے مارے جاچکے ہیں اور چاہے جتنی بڑی قربانی دینی پڑے آپریشن جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close