پنجاب

پاناما لیکس میں حسن اور حسین کے علاوہ 200نام ہیں ،وزیر اعظم کے بچے خود مختار ہیں :شہباز شریف

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانامالیکس میں حسن اور حسین نوازکے علاوہ 200نام ہیں،حسن اور حسین نواز خود مختار ہیںاور وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین پاکستان سے باہر کاروبار کرتے ہیں ،جب دونو ں بھائی یہاں نہیں رہتے تو ٹیکس سسٹم بھی نہیں لگتا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بچوں نے بیرون ملک کے قوانین کے مطابق کوئی غلط کام نہیں کیا ،جوڈیشل کمیشن نے یہ طے کرنا ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں کے کاروبار کے لیے پیسہ پاکستان سے وہاں تو نہیں گیا اوریہ پیسہ کرپشن سے تو نہیں بنا یا گیایا یہ پیسہ منی لانڈرنگ سے تو نہیں آیا ؟۔شہباز شریف نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف یا ان کی بیگم ملوث نہیں ہیں ،ان کے بچے پاکستانی قوانین کی زد میں نہیں آتے ۔
نجی نیوز چینل  کے پروگرام ”جی فار غریدہ “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات اب پاناما لیکس تک نہیں رہنی چاہیے اور کمیشن اب صرف پاناما لیکس کی تحقیقات نہیں کرے گا بلکہ جوڈیشل کمیشن پیسے میں کرپشن ،ٹیکس چوری اور ملک میں ہونے والی ڈاکہ زنی کی بھی تحقیقات کرے گا ۔انہوں نے کہا ک انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے ،اللہ کو جواب دہ ہوں اور حکومت کا جواب قوم کو دینا ہے ۔
اس معاملے کی تحقیقات آزاد جوڈیشل کمیشن سے کرائیں گے جس میں سابق ججز کی خدمات لی جائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہہ دیا کہ پاناما لیکس ہمارا کام نہیں ،ایماندار ریٹائرڈ ججز موجود ہیں تو تمام جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا تا کہ اس معاملے کی تحقیقات آزاد جوڈیشل کمیشن سے کرائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا پیسہ بہت بڑا جرم ہے اور محنت کی کمائی عین عبادت ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے ،اب تمام جماعتوں کو جوڈیشل کمیشن پر متحد ہوناہو گا تا کہ دود کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close