پنجاب
خواجہ آصف کی جانب سے فرانزک آڈٹ پر جواب :تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے خواجہ آصف کی جانب سے فرانزک آڈٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کا مطالبہ معقول ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح شریف برادران کی اربوں کی جائیداد کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں لیکن ان کے خیال میں اس معاملے کا آڈٹ ہوا ہے جس کی مزید معلومات عمران خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں۔