پنجاب

کسی کو غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازرت نہیں دونگا: شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ غریب عوام کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن )کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ہر فلاحی منصوبے پر تنقید کرنا مٹھی بھر گروہ کا وتیرہ بن چکا ہے تاہم وہ میٹرو ٹرین اور دیگر منصوبوں کے مخالفین کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم مہذب معاشرے کی علامت ہو تا ہے ، اورنج لائن منصوبے سے عام آدمی کو معیاری سفری سہولتیں ملیں گی تاہم میٹرو ٹرین منصوبے پر تنقید عام آدمی کے حقوق کیخلاف سازش ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close